کوئٹہ: فورسزنے عید پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

June 29, 2017

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)پولیس اور ایف سی نے عید کے دوسرے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گرودں نے 20کلو دھماکہ خیز مواد ایک بوری میں رکھ کر سبزل روڈ پر سڑک کنارے رکھا تھا مشکوک بوری کو دیکھتے ہی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل کے اسکواڈ کے عملے کو طلب کیا گیاجس نے موقع پر پہنچ کر بوری کا معائنہ کرنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے واٹر کینن گن سے20 کل وزنی دیسی ساخت کے بم کو دھماکے سے ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ کے آئی ای ڈی بم میں وال بیرنگ اورچھرے موجود تھے۔