عبدالمجید اچکزئی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

June 29, 2017

رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا، ان کا ریمانڈ گزشتہ روز مکمل ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کے بجائے پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا تھا۔