یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

June 29, 2017

یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے، پیٹرول 3روپے30پیسے، جبکہ ڈیزل ممکنہ طور پر 2روپے70پیسے سستا ہوسکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے۔

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی تجویز کردہ سمری میں یکم جولائی سے پیٹرول 3روپے 30پیسے، ڈیزل 2روپے 70پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کا تیل 11روپے لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7روپے مہنگا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔