لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ کے کزن چوہدری شاہ زمان کا انتقال

June 30, 2017

لوٹن (نمائندہ جنگ) پی پی لوٹن کے معروف رہںنما لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج محمد نواز اور پی ٹی آئی سمروڑ کھوئی رٹہ کے فریاد الٰہی کے جواں سال کزن چوہدری شاہ زمان سعودی عرب بروز بدھ انتقال کر گئے۔ ان کی موت عید کے تیسرے روز حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث واقع ہوئی۔ گزشتہ سال مرحوم کے بھائی کا بھی جدہ میں ہی عید کے دن انتقال ہوگیا تھا۔