برطانوی مصنف لائیو ٹی وی شو میں اپنی کتاب کھا گیا

July 11, 2017

برطانوی مصنف پارلیمانی انتخابات کے نتیجے کا غلط اندازہ پر مبنی تجزیہ پیش کرنے پر اپنی ہی بریگزٹ نامی کتاب کے صفحات کھاگیا،مصنف نے اپنی کتاب کے صفحات ٹی وی شو کی براہ راست نشریات میں کھائے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق معروف برطانوی مصنف میتھیو گڈون نے اپنے انٹرویو اور ٹوئٹر پیغام میں تجزیہ کیا تھا کہ قدامت پسند رہنما جیرمی کوربائن کی سربراہی میں لیبر پارٹی برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں38فیصد سے زیادہ نشستیں حاصل نہیں کر سکے گی۔

میتھیو گڈون نے یہ پیش گوئی انتخابات سے دو سال قبل کر دی تھی اوراپنے اس تجزیے پر انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ تجزیہ غلط ہونے کی صورت میں وہ اپنی کتاب سب کے سامنے بخوشی کھائیں گے۔انہوں نے یہ بات اپنے ٹوئٹر میں بھی دوہرائی کہ لیبر پارٹی نے38فی صد سے زیادہ نشستیں حاصل کیں تووہ اپنی کتاب کھالیں گے۔

اب مصنف کی بد نصیبی کہیں یا لیبر پارٹی کی خوش قسمتی قدامت پسند رہنما جیرمی کوربائن کی سربراہی میں لیبر پارٹی نےبرطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں40فیصد نشستیں حاصل کرلیں،یوں اپنی بات پر قائم رہتے ہو ئے برطانیہ کے معروف مصنف میتھیو گڈون نے اپنی کتاب کے صفحات ٹی وی شو کی براہ راست نشریات میں کھالئے۔