اینٹی کرپشن پولیس کےایگریکلچرل،پبلک ہیلتھ اور دیگر کے دفاتر پر چھاپے

July 15, 2017

خیرپور(بیورو رپورٹ) خیرپور میں اینٹی کرپشن پولیس کے مجسٹریٹکے ہمراہ ایگریکلچرل انجینئرنگ ورکشاپ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور اسکارپ ٹیوب ویل ڈویژن کے دفاتر پر چھاپے، 8سال کا ریکارڈ ضبط کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق خیرپور میں اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر مختار حسین لاشاری نے فورتھ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بہادر علی مہیسر کی سربراہی میں ایگریکلچرل انجینئرنگ ورکشاپ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور اسکارپ ٹیوب ویل ڈویژن کے دفاتر پر چھاپے مار کر 8 برس کا ریکارڈ ضبط کر لیا بعد ازاں سرکل آفیسر مختار حسین لاشاری نے صحافیوں کو بتایا کہ چیئرمین اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ایگریکلچرل انجینئرنگ ورکشاپ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور اسکارپ ٹیوب ویل ڈویژن میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کی شکایات ملی تھیں جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے دفاتر پر چھاپے مارنے اور 8 برس کا ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم دیا۔ اس حکم پر عمل در آمد کر کے مجسٹریٹ کی سربراہی میں چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ریکارڈ ہم نے ضبط کیا ہے وہ ٹیکنیکل و ماہر افسران کے حوالے کیا جائے گا جو ریکارڈ کی چھان بین کریں گے۔ بعد ازاں کرپشن کے ثبوت ملنے پر کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔