شہریار خان آئندہ ہفتے لندن سے لاہور پہنچے گے

July 17, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان آئندہ ہفتے لندن سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔جہاں وہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس کا ایجنڈا طے ہوچکا ہے اور اگلے چند دن میں اراکین کو بھیج دیا جائے گا۔ممکنہ طور پر اجلاس 31جولائی کو ہوگا۔وزیر اعظم نے نئے گورننگ بورڈ کے لئے پہلے ہی نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو نامزد کیا ہے۔