چین میں فلم دنگل کےساتھ گانے بھی مشہور

July 18, 2017

چینی نوجونواں نے دنگل کے گانےدھاکڑپر شاندار پرفارمنس دے کر سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ چین میں بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں اور ان کی فلموں کی ریلیز کا چینی مداحوں کو باقاعدہ انتظار رہتا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'دنگل ' نے چینی باکس آفس پر شاندار بزنس کرکے کئی ریکارڈز قائم کردئیے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں چینی نوجوانوں نے فلم دنگل کے گانے دھاکڑپر شاندار پرفارمنس پیش کرکے شائقین کو حیران کردیا۔

جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ چینی نوجوان اس گانے پر شاندار پرفار منس پیش کرکے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔