گجرات،ڈسٹرکٹ جیل کےگیٹ پر فائرنگ کرنیوالے جیل وارڈن کیخلاف مقدمہ

July 18, 2017

گجرات(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے گیٹ پر جیل وارڈن صدام حسین اچانک آیا اور آتے ہی ڈیوٹی پرموجوداہلکارسے گن چھین کر فائرنگ کردی جس سے جیل ملازمین نے بمشکل اپنی جانیں بچائی اورجیل میں دہشت پھیلائی۔ سول لائن پولیس نے ملزم کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کرنے فائرنگ کرنے اور دہشت پھیلانے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔