گجرات،وزیرآباد،گکھڑسمیت متعددشہروں میں موسلادھاربارش

July 19, 2017

گجرات،سرا ئے عا لمگیر،گکھڑمنڈی ،سوہدرہ، وزیرآباد(نمائندہ جنگ،نامہ نگاران) گجرات،سرا ئے عا لمگیر،گکھڑمنڈی ،سوہدرہ اوروزیرآبادمیں موسلاد ھاربارش ہوئی جس نشیبی علاقے زیرآب آگئے ۔ ۔ سرا ئے عا لمگیر اور ارد گرد بہنے والے برساتی نا لوں میں طغیانی آگئی نواحی مو ضع ڈھوک کلاں کے برساتی نا لے کی پلی ٹوٹ گئی ۔مبینہ طور دیہات میں پا نی داخل ہو گیا ۔ وزیرآباد میں موسلادھاربارش سے سول کورٹس،، ماڈل کالونی ، چیمہ کالونی، جناح کالونی ، ریلوے کالونی اوراللہ والا چوک پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا معتدد دیہات نتھولوک،ٹالی والا،رانا بہرام،پاتوکے، نائرکے ،چک ستیہ، نوگراں، کھرل، اور بیلا اور کی گذر گائیں اور سڑکیں زیرآب آنے سے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔