دورہ سری لنکا ، ٹیم متحدہ اور دبائو سے آزاد ہے،ویرات

July 19, 2017

بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ 3 ٹیسٹ 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئٹی میچ کے لئے سری لنکا جائے گی ،ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ روی شاستری ہیڈ کوچ ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کے دورہ سری لنکا سے قبل ہیڈ کوچ روی شاستری اور کپتان ویرات کوہلی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر کپتان ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹیم متحد ہے اور ان پر کوئی دباو نہیں ہے، کوچ روی شاستری سری لنکا کے گزشتہ دورے پر بھی ٹیم کے ہمراہ تھے اور بھارتی ٹیم نے سریز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

روی شاستری نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے، جس کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے کوچز آتے جاتے رہتے ہیں ۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال میں کھیلا جائےگا۔