3سال قبل رمضان بازار میں بکنے والی اشیاء خوردونوش کی قیمت کے 23لاکھ روپے چیئرمین بلدیہ مانانوالہ سے طلب

July 20, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )بلدیہ شیخوپورہ نے 3سال قبل مانانوالہ کے رمضان بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کی قیمت کے 23لاکھ روپے چیئرمین بلدیہ مانانوالہ سے مانگ لیئے ۔ 2014ء کے دوران تحصیل شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کا سامان مہیا کرنے والے ٹھیکیدار کو ایک کروڑ 17لاکھ روپے کے واجبات کے رمضان بازاروں میں بھی فروخت ہوا تھا چنانچہ 23/23لاکھ روپے مانانوالہ اور فاروق آباد کی میونسپل کمیٹیوں سے لے کر ٹھیکیدار کو دیئے جائیں گے۔