فلم ’پنجاب نہیں جائوں گی‘ کا پہلا گانا ریلیز

July 20, 2017

پاکستان کی جانی مانی جوڑی ، جن کو مداح ایک ساتھ دیکھنا بے حد پسند کرتے ہیں، ایک بار پھر آرہے ہیں ایک ساتھ فلم ’پنجاب نہیں جائوں گی‘ میں۔ جس کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ’ہمایوں سعید اور مہوش حیات‘ کی جن کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی آن سکرین جوڑی کسی بھی ڈرامے یا فلم کو ہٹ کروا سکتی ہے۔

فلم پنجاب نہیں جائوں گی 'کا ٹریلر پچھلے دنوں ریلیزکردیا گیا جسے فلمی شائقین نے کافی پسندکیا اور اب فلم کاپہلا گانا’ 'تیرے نال‘ بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے میں صرف ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کیمسٹری ہی پسند نہیں کی جارہی بلکہ گلوکار شفقت امانت علی نے بھی شاندار گلوکاری سے گانے کو چار چاند لگا دئیےجبکہ گانے کی موسیقی اور بول بھی کافی متاثر کُن رہے۔ امید ہے کہ فلم کا اگلا گانا جلد ریلیز ہوگا۔

فلم سے متعلق ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ’ اُمید ہے یہ سال پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بہترین سال ثابت ہوگا، انہوں نے مزید کہاکہ جلد ایسا وقت آئے گا جب بڑی تعداد میں شہری سنیما کا رخ کریں گے۔‘

فلم کے پروڈیوسرشہزاد ناسب کے مطابق’اس فلم کو بنانے میں سب ہی نے بہت محنت کی،اور مجھے خوشی ہےکہ مداحوں کی طرف سے بہترین رسپارنس آرہا ہے۔‘

ہمایوں سعیدبھی اس فلم کا حصہ ہونے پر کافی خوش اور پرُ جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے ایسی فلم کا پروڈیوسر ہونے پر۔

فلم کی کہانی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل کے گرد گھوم رہی ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی رواں سال عید الضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔