برطانیہ میں لا فرمز اِختتام ہفتہ اور بینکوں کی چھٹی کے روز کام کرتی ہیں

July 21, 2017

لندن (وددد مشتاق ) برطانیہ میں لا فرمز اِختتام ہفتہ اور بینکوں کی چھٹی کے روز کام کرتی ہیں اور درخواست پر گھر آکر بھی سروسز فراہم کرتی ہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز اور حسین نوا زکے درمیان ہونے والی’’ٹرسٹ ڈیڈ‘‘ جعلی ہوسکتی ہے کیوں کہ اس پر دستخط 4فروری 2006کواختتام ہفتہ کے روز کےہیں اور اس کے بعد پاکستان میں جمعرات کو ایک بحث شروع ہوگئی تھی کہ کیا برطانیہ میں لا ئ فرمز اختتام ہفتہ پر کام کرتی ہیں یا نہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً تمام فرمز اختتام ہفتہ کی خدمات کی پیشکش کرتی ہیں ،ایسا دہائیوں سے ہوتا آرہا ہے اور تمام بڑی اور چھوٹی فرمز ضرورت پڑنے پر اپنے دفاتر کھولے رکھتی ہیں۔ ناصرف لا فرمز بلکہ تمام بینکس، جنرل پریکٹشنرز، نجی ڈاکٹرزا وروکلا اختتام ہفتہ پر کام کرتے ہیں۔ زیادہ ترلا فرمز اتوار کو بند رہتی ہیں تاہم کلائنٹ اور اس کے وکیل کے درمیان کام کی نوعیت کے مطابق خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ وکلا عدالتی کیسز پرپورا ہفتہ دن رات کام کرتے ہیں اور ایک معیاری مشق ہے۔

برطانیہ کا مشہور و معروف بینک برکلے اہم سڑکوں پر ہفتے کو کھلا رہتا ہے اور دیگربینکس جیسے لوئڈز ٹی ایس بی اور سینٹنڈربھی ہفتے کو کھلا رہتا ہے جبکہ میٹرو بینک اتوار کو بھی 8بجے شام تک کھلا رہتا ہے۔ لا فرمز کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار موجود ہے کہ وہ ہفتے میں 7دن دستیاب ہیں اور حتی ٰ کہ اس ویب سائٹ پر 24/7رابطے کے لئے موبائل نمبر بھی درج ہوتاہے۔کچھ لا فرمز میں اختتام ہفتہ پر جہاں کلیدی عملہ کام کررہا ہوتا ہے وہیں فرم کے باعث تربیت یافتہ ا ور پروفیشنل بیرسٹرز د ن رات نمائندگی کے لئے موجود ہوتے ہیں۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور برطانیہ بھر میں پاکستانی مشنز فوری ویزہ اور تصدیق کی سہولت کےلئے اختتام ہفتہ پر بھی ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوتے ہیں۔لا فرمز کی کی ویب سائٹ پر سرسری نظر ڈالنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لا فرمز اختتام ہفتہ کی خدمات دینےکےلئے ایک دوسرے کے ساتھ سخت مقابلے میں ہیں۔