ضلع ڈیرہ میں سڑکوں سمیت 56ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

July 21, 2017

ڈیرہ غازیخان( پ ر) ضلع ڈیرہ میں سڑکوں سمیت 56ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جن پر تقریبا 90کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، منصوبوں کی منظوری ڈپٹی کمشنراللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہو گی ،تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تاخیری حربے استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو آئندہ سکیم کیلئے بلیک لسٹ بھی کیاجاسکتا ہے ۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 29منصوبوں کی منظوری دی گئی جن پر 29کروڑ روپے کاتخمینہ لگایاگیا ۔