انصاف ملا تو فیصلے چوراہوں پر نہیں ہوں گے، سراج الحق

July 21, 2017

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب سے بڑاامتحان سپریم کورٹ کاہے، عدالت نےہمیں انصاف دیا تو فیصلےچوکوں اورچوراہوں پرنہیں ہوں گے،جےآئی ٹی کےخلاف پروپیگنڈاکیاگیا۔

پاناما پیپرز عملدرآمد کیس کی پانچویں سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں سراج الحق کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کوثبوت فراہم کرنےکےلیے3مواقع دیے گئے،سپریم کورٹ کےججزحکومت کی جانب سےکسی دلیل کےمنتظرہیں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوریت سےوابستہ ہے،ایسا فیصلہ ہوناچاہیےجس سے پاکستان کرپشن سےپاک ہو۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان واحدملک ہےجہاں حکمران خود کواحتساب سےبالاسمجھتےہیں،پاناماکیس کےفیصلےسےملک کامستقبل وابستہ ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ وزیراعظم جرات کامظاہرہ کرکے استعفادےدیں۔