ہالی ووڈکی ایکشن، تھرلر فلم ’ایٹامک بلانڈ ‘

July 21, 2017

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈیوڈ لیچ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایم آئی سکس کی ایک ایسی انڈر کوور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جسے سرد جنگ کے دوران ساتھی ایجنٹ کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے برلن بھیجا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،جیمز میک ایوائے،جوہن گڈمین،ایڈی مارسن،ٹوبی جونز،جیمز فاکنر اور ٹل شویگر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اے جے ڈکس اور ایرک گیٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم 28جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔