چین :گرمی کے ستائے جانوروں کے انوکھے انداز

July 21, 2017

دنیا کے کئی ممالک میں گرمی کی لہرنے صرف انسانوں کو ہی نہیں ستایا بلکہ جانور بھی اس سے کافی پریشان نظر آئے۔

چین میں موجود اب ذرا ان جانوروں کو ہی دیکھ لیں ،جنہوں نے گرمی سے بچنے کے لئے انوکھے طریقے ڈھونڈ نکالے ہیں۔

ایک جانب جہاں گینڈے ٹھنڈے تربوز کھاکر خود کو گرمی سے بچانے کی کوشش میں محو ہیں تو دوسری جانب یہ تین پانڈے ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کیوبز کھاکر مزے اڑا رہے ہیں۔

ان جانوروں کا گرمی سے بچنے کے لئے یہ انوکھا ڈھنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔