کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکا شہید،جوابی کارروائی میں 3 انڈین فوجی مارے گئے

July 22, 2017

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل) بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہےبھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکا شہید اور چار شہری زخمی ہوگئےپاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لیپاسیکٹر پر گھی کوٹ اورمنڈال کے دیہات کو اس وقت نشانہ بنایا جب شہری آبادی کے لوگ نمازجمعہ کی تیاری کررہےتھے، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 3 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔