وزیراعظم مریم نواز کے ہمراہ مری پہنچ گئے

July 22, 2017

وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے۔

وزیراعظم ملکہ کوہسار مری میں ایک روز قیام کریں گے، ان کے ساتھ مریم نواز شریف بھی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہناہےکہ نوازشریف اور مریم نواز کشمیر پوائنٹ میں قائم اپنی رہائش گاہ پر آج رات قیام کریں گے۔