ایک سیاسی بچے کے والد نے ریکارڈ لوٹ مار کی،شہبازشریف

July 22, 2017

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی بچے کے والد نے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا ،سیاسی بچے کو پہلے اپنے والد کی لوٹ مار پر نظر ڈال لینی چاہیے۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو جواب دینے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔

ان کا کہناتھاکہ قومی وسائل لوٹنے والے سیاسی بازی گر بھی دھرناگروپ کے ہم نوابن چکے ہیں، نیازی صاحب اردگرد دیکھیں تو قبضہ مافیا اور قرضے معاف کرانے والے نظر آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی بچے کے والد ایسی لوٹ مار کی جس کی مثال ملک کی 70 سالہ تاریخ میں ملتی ، ان کےدورمیں اندھیروں اوربےروزگاری کےعذاب دیےگئے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے بھی دھرنا گروپ کے ہم نوا بن چکے ہیں،سیاسی تماشوں کے شوقین عناصر عوام کی تقدیر سے کھیلنا بند کردیں۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ مخالفین ہماری 4سال کی بے مثال کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں،توانائی بحران کے خاتمے سےان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار ٹھکرائےگئے عناصرکی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ،دھرنوں کی سیاست کا 2018ء کے انتخابات میں پھردھڑن تختہ ہوگا۔