ٹیکساس : پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9لاشیں برآمد

July 24, 2017

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مشہور سپر اسٹور کی کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے 9 لاشیں ملی ہیں۔

ٹیکساس کے شہر سین اینٹونیو میں کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک میں 38افراد سوار تھے جن میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 20 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرین میں اسکول کے 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرک کہاں سے آیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے پہلو سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔