پی سی بی فضل محمود نیشنل انٹر کلب کر کٹ

July 24, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی سی بی فضل محمود نیشنل انٹر کلب کر کٹ زون چار لیگ میں ملت سی سی نے ماڈل سی سی کو 14رنز سے شکست دے دی۔

پاک اسٹار گرائونڈ پر ملت سی سی نے مقررہ اوورز میں 253 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔عقیل ڈوگر نے64،فیاض حسین نے 63 رنز بنائے ۔محمد وقاص نے تین، حسن خالدنے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ماڈل سی سی 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، محمد وقاص نے 57 رنز دس چھکوں کی مدد سے اسکورز بنائے جبکہ واجد اقبال نے 55اور اسد اقبال نے 27رنز بنائے،عقیل ڈوگر،محمد مغل نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔