معلمہ سرنڈر کیس میں فریقین آج انکوائری کیلئے طلب

July 24, 2017

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلمینٹری ملتان نے معلمہ سرنڈر کیس میں انکوائری کے لئے آج فریقین کو طلب کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ایلمینٹری سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ کے ہیڈ ماسٹر شیخ بشیر نے مختلف الزامات عائد کرکے ای ایس ٹی سعدیہ کو سرنڈر کر دیا تھا جبکہ معلمہ سعدیہ نے اسے ذاتی انتقام قرار دے کر ہیڈ ماسٹر شیخ بشیر پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر تے ہوئے اپیل کر دی تھی۔اس سلسلے میں ڈی ای او ایلمینٹریراؤ جاوید رفیق نے ہیڈ ماسٹر شیخ بشیر ‘ معلمہ سعدیہ اور انکوائری کمیٹی کے چیئرمین حبیب الرحمٰن اور ارکان قیصر نواز اور نصراللہ کو آج دن 10بجے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔