متنازع پالیسیوں سےتعلیمی اداروں کو مفلوج کیاجارہاہے‘ بی ایس او

July 24, 2017

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او کی مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ نے کہا ہے تعلیمی اصلاحات کے نام پر شعبدہ بازی کا سلسلہ جاری ہے ایک طرف سرکاری نااہلی کی وجہ سے بلوچستان بھر کے تعلیمی فنڈز لیپس اور کرپشن کی نذر ہوگئے تودوسری جانب متنازع پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو مفلوج کیا جارہا ہے خستہ حال ہائی اسکولز جن کا معیار میٹرک پڑھا نے کا نہیں اب انٹر کی کلاسز کا اجراء شعبدہ بازی کے سوااور کچھ نہیںمحض فوٹوں سیشن اور اشتہارات کے ذریعے تعلیمی بہتری نہیں آسکتی اس کے لئے مکمل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔