سرکاری ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر مکمل پابندی عائد کی جائے‘اے کیو ایم

July 24, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں سرکاری ڈاکٹروں کی دن کے اوقات میں نجی ہسپتالوں و کلینکس میں پریکٹس پر پابندی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بد قسمتی سے صوبے کے اکثر سرکاری ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں کم اور نجی کلینکس و ہسپتالوں کو زیادہ ٹائم دیتے ہیں جس کی وجہ سے غریب و متوسط طبقے کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے حتی کہ اکثر ڈاکٹرز سرکاری اوقات میں سہولیات نہ ہونے کا جواز تراش کر مریضوں کو پرائیوٹ طور پر چیک کرانے کا کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر علاج و معالجے کی استطاعت نہ رکھنے والے مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ سرکاری ڈاکٹروں کی مکمل طور پر نجی پریکٹس پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ جب تک ایسا قدم نہیں اٹھایا جائیگا طبی شعبے کی کارکردگی میں بہتری نہیں آ سکتی۔