نوسوجرمن داعش میں شامل ہو چکے ہیں،جرمن خفیہ ادارہ

July 24, 2017

جرمن انٹیلی جینس نے اعلان کیا ہے کہ 900 سے زائد جرمن شہری دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق برلن میں جرمن انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 930 جرمن شہری دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لیے عراق اور شام کا سفر کر چکے ہیں۔

عراقی سکیورٹی فورس نے گزشتہ ہفتے ایک سولہ سالہ جرمن لڑکی لنڈا اور تین دوسری جرمن خواتین کو گرفتار کیا تھا جو داعش میں شامل ہونے کے لیے ترکی کے راستے عراق کے شہر موصل پہنچی تھیں۔

جرمن انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں داعش میں شامل ہونے والے جرمن شہریوں میں 25 فیصد خواتین ہیں جن میں 5 فیصد تعداد نوجوان لڑکیوں کی ہے۔