برقی مراسلات...بھارتی جمہوریت اور کشمیر

July 25, 2017

جمہوریت کی یہ خوبصورتی ہے کہ اس میں عوام کی رائے کو سب سے مقدم تسلیم کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی مستند ادارے بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ہاتھوں اب تک مقبوضہ کشمیر میں اپنے حقوق اور آزادی کے حصول کے لیے آواز بلند کرنے والے کشمیری شہری بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل کئے جا رہے ہیں۔ عالمی طاقتیں اب تک متنازعہ کشمیر میں امن کے قیام اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل دارامد کروانے میں مسلسل ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ متنازعہ کشمیر کی اس ساری غیر یقینی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے نہتے کشمیریوں کے بے رحمانہ ریاستی قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی شدید پامالیوں پر تحقیقات کرے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے منظور شدہ قیام امن کی قرارداد پر عملدرآمد کے واضح احکامات جاری کرے تاکہ متنازعہ وادی میں قیام امن کے عملی اقدامات کا حقیقی آغاز ہو سکے۔
(علی زردادخان)
(alizardardkhan145gmail.com)