فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں، دفتر خارجہ

July 26, 2017

پاکستان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنے پر تحفظات ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں۔

پاکستان نے دارلحکومت القدس کے ساتھ آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی انتظامیہ کے ظلم و تشدد پر تحفظات ہیں اور یہ اقدامات عالمی انسانی حقوق اور اقدار کے منافی ہیں۔

ترجمان نےمزید کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ بنیادی حقوق اور وقار کے مطالبے کے لیے حکومت فلسطین کے مطالبے میں ساتھ ہیں۔