داعش سے روابط کا الزام، برطانوی لڑکی پر فرد جرم عائد

July 26, 2017

برطانیہ میں 17 سالہ لڑکی پر داعش سے روابط کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی

برطانوی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ17 سالہ لڑکی شام میں موجود داعش کے ایک دہشت گرد کے ساتھ بظاہر رابطے میں تھی۔

ملزمہ کو برطانیہ میں حملے کے لیے ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش اور ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت حاصل کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ملزمہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔