فلم ’دی ڈارک ٹاور‘ 'کا ٹریلر جاری

July 27, 2017

خوف ودہشت سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فینٹسی ہارر فلم ’دی ڈارک ٹاور‘ ' 'کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہدایتکارنکولاج آرسل کی اس فلم میں اداکار ادریس ایلبا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں میتھیو میگونگی، کیتھرین وینیک ،جیکی ہالے،کلاؤڈیا کم اور نکولس ہملٹن اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوگے۔

معروف امریکی رائٹرسٹیفن کنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ اس فلم کی کہانی دنیا کے خاتمے کی عکاسی کی ہے جب ایک سیاہ فام شخص دنیا کی بقا کے لئے ڈارک ٹاور کی تلاش میں خطرناک مشن پر روانہ ہوتا ہے جبکہ خوفناک مخلوق اور بلائیں اس کا راستہ روکنے کے لئے سر گرم ہو جاتی ہیں۔

فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 4ا گست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔