سنگاپور : ڈبل ڈیکر بس نے بائیک سواروں کو روندڈالا

July 27, 2017

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔

سنگا پور میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک ڈبل ڈیکر بس ڈرائیورنے سگنل کھلنے کا انتظار نہ کیا اور اپنے آگے کھڑے بائیک سواروں کے ایک گروپ کو دیوہیکل بس تلے روند ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ڈبل ڈیکر بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا ۔

حادثے میں تین موٹر سائیکل سوار معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔