وزیراعظم کے نااہل ہونے سے غیر یقینی صورتحال بڑھی،موڈیز

August 01, 2017

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے نااہل ہونے سے پاکستان میں غیر یقینی صورتحال بڑھی ہے۔یہ صورتحال پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر منفی اثر ڈالے گی۔

موڈیز کے مطابق نوازشریف کی برطرفی حکومتی پالیسی کےتسلسل کوجاری رکھنے کے لیے خطرناک ہے،شریف خاندان کی چھان بین کا عمل پالیسی بنانے کو روک دے گا اور موجودہ صورتحال معاشی اصلاحات کی رفتار کو سست کردے گی۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور نئے بیرونی خدشات پیدا ہوئے ہیں،منصوبے کے مطابق سی پیک پر کام ہوتا ہےتو معاشی نمو بڑھے گی،سی پیک سے نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

موڈ کے مطابق سیاسی خدشات پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر اثر انداز ہوں گے اور سیاسی عدم استحکام حکومت کی بیرون ذرائع سے قرض گیری کی صلاحیت پر بھی اثرانداز ہوگا۔