آگ کے ذریعے بال کاٹنے والا مصری حجام

August 11, 2017

یوں توقینچی سے بال کاٹنے والے حجام تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب اب بال کاٹنے کیلئے اب قینچی کی ضرورت نہیں رہی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس مصری ہیر ڈریسر کو ہی دیکھ لیں جو بال کاٹنے، اسٹریٹ کرنے اور اسٹائل دینے کے لیے قینچی کا نہیں بلکہ آگ کا استعمال کررہا ہے۔

قاہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد حنفی نامی حجام کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے لیکن جناب اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والوں کی ہمت کی بھی داد دینی پڑے گی جو اپنے بالوں کو بھڑکتے کی نظر کرتے ہوئے خطرناک لیکن منفرد انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔

واضح رہے بال کاٹنے کے کیلئے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے اور یہ خطرناک لیکن نیا طریقہ نہ صرف مصر بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میںبے حد مقبول ہو رہا ہے ۔