پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے ملزم سمیت 12افراد گرفتار

August 12, 2017

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروںنے مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے ملزم سمیت 12 گرفتار کرلے گئےجبکہ شاہ لطیف میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق ثمن آباد میں کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروش کو ایک کلو چرس اور اسلحے سمیت گرفتار کرلیاکیا گیا جبکہ گلبرگ میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق مومن آباد میں بدنام زمانہ جواری زبیر عرف ابوا کے اڈے پہ چھاپے کے دوران ملزم زبیر عرف ابواء اور منیجر شمیم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 63400کی رقم اور جوئے کی پرچیاں برآمد کرلی ہیں۔

دوسری جانب بلوچ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 7افغانیوں کو غیر قانونی طور پہ رہائش پزیر ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم کے کارندے محمود ابراھیم شیخ کو گرفتار کرکے اسلحہ، بم بنانے کا سامان اے ٹی ایم کارڈز، چیکس، ڈیوائس اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔

ادھر پولیس کا دبئی چوک پھول پتی لین میں سرچ آپریشن ،گھر گھر تلاشی کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندےمنشیات فروش شاہد عرف ملا کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ملزم گینگ وار ملزم زاہد لاڈلہ کا کارندا ہے ۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے میں3 ڈکیتوں نے ایک خاتون سے لوٹ مار کی۔پولیس نے اطلاع پاکر ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئےجبکہ کرمنل ریکاڑد کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ افراد ہیں۔