امریکی پولیس آفیسرکا میوزک کی دُھن پر ڈانس

August 12, 2017

یوں تو پولیس کا کام مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے اُنہیں سزا دلوانا ہے لیکن کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دیتے اس پولیس آفیسر جیسے زندہ دل بھی ہوتے ہیں جس کی ڈانس پرفارمنس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

یہ مناظر امریکی ریاست شمالی کیرولینامیں دیکھے گئے جہاں ایک پولیس اہلکار میوزک کی دُھن پر رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہا تھا۔

پولیس اہلکار ڈیوٹی سے فارغ ہوکر کار پارکنگ میں اپنی گاڑی کا ا نتظار کر رہا تھا کہ اتنے میں ایک منچلے نوجوان کو شرارت سوجھی اور پولیس اہلکار کو ڈانس کا چیلنج کر ڈالا۔

بس پھر کیا تھا ڈانس کرنے کے شوقین پولیس اہلکار نے بھی نوجوان کے ساتھ خوب دھمال ڈالا جسے دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی بے حد محظوظ ہوئے جبکہ پولیس اہلکار کی یہ دلچسپ ڈانس پرفارمنس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔