نیب اپنا کام صرف وفاق میں جاری رکھے، مراد علی شاہ

August 13, 2017

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب اپناکام جاری رکھےگا لیکن صرف وفاق میں، صوبائی محکموں پراطلاق نہیں ہوگا۔

نوشہروفیروز میں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنرآئینی کرداراداکریں ،اس پرکسی کواعتراض نہیں۔اگر گورنرسندھ یا کوئی بھی آئینی حدود سے تجاوزکرے گاتو بات کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ نیب وفاقی اداروں میں کارروائیاں جاری رکھے گا، قانون کے مطابق نیب کے پاس صوبائی محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ کورٹ میں جانے کا سب کو حق ہے،کورٹ جب فیصلہ دے گی تو دیکھ لیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ صوبے میں ایف آئی اے اپنے شیڈول کے مطابق کارروائی کرے گی۔