لاہورچڑیا گھر:ڈی ہائیڈریشن کے باعث ننھی شیرنی چل بسی

August 15, 2017

لاہور چڑیا گھرمیں 5ماہ کی شیرنی ڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو میں مبتلاہوکر دم توڑگئی، ترجما ن لاہور چڑیا گھر کے مطابق شیرنی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

ترجمان لاہور چڑیا گھرکےمطابق 5ماہ کی شیرنی 'انجیلاایک ہفتےسےڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو کی بیماری میں مبتلاتھیاور اس نے کھانا پینابھی چھوڑ رکھاتھا ،ڈراپس کی مدد سےاسے زبردستی خوراک دی جارہی تھی۔

میڈیکل ٹیم کی نے شیرنی 'انجیلاکی جان بچانےکی سر توڑ کوشش کی مگر وہ جاں بر نہ ہو سکی۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے سینئر ڈاکٹر عاصم خالدبھی شیرنی کا علاج کرنےوالی ٹیم میں شامل تھے۔