چمپینزی نے کی جھلسی ہوئی خاتون کی بیمار پرسی

August 16, 2017

چمپینزی نے جھلسی ہوئی خاتون کی بیمار پرسی کی اور ان کے زخموں کو دیکھ کراپنی تفتیش و افسردگی کا اظہارکیا۔

امریکی ریاست انڈیانامیں درسی ملر نامی خاتون حادثاتی طور پرجھلس گئی جسے اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیااور وہاں اسے طبی امداد پہنچائی گئی۔

ملر نامی خاتون کی ابھی پٹیاں اترنے بھی نہ پائی تھیں کہ ڈاکٹروں نے انہیں تازہ ہوا اور اسپتال سے باہر سیر کا مشورہ دیا،ڈاکٹر کی ہدایت پرخاتون اپنے شوہر کے ہمراہ چڑیا گھرجا پہنچیں۔

چڑیا گھر پہنچنے پر اورنگوٹان نسل سے تعلق رکھنے والے چمپینزی نما بندر نےملر کو پٹیوں میں لپٹا دیکھ کر تفتیش کا اظہار کیا اور دریافت کیا کہ جسم پر لپٹی پٹیاں کیسی ہیں۔

خاتون نےشیشے کے پیچھے موجودچمپینزی نما بندر کو اپنے زخم دکھائے جس پر چمپینزی نما بندرنے زخموں کو بار بار دکھانے کا کا اصرار کیا اوراپنے چہرے کے تاثرات سےدکھ اور افسردگی کا اظہار بھی کیا ۔