چورکی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش

August 16, 2017

یوں تو پرس چھیننے کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں تاہم اس بہادری کا مظاہرہ شاید ہی کسی خاتون نے کیا ہو جیسے اس روسی خاتون نے کیا۔

روس میں پیش آنے والے اس چوری کے واقعے میں چورنے لفٹ کے انتظارمیں کھڑی خاتون کے پاس پہنچ کر پرس چھیننا چاہا تاہم خاتون نے پرس پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔

خاتون کی مزاحمت سے چور ہڑبڑا گیا اور تیزی سے پرس کھینچتے ہوئے نچلی منزل کی جانب بڑھنے لگا، اس دوران خاتون نے بیگ پر گرفت کمزورنہ پڑنے دی اور سیڑھیوں سے سرکتے ہوئے نیچے جا گری۔

اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور پرس لے کر بھاگنے میں فرار ہو گیا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔