فاررائٹ نظریات، خیالات کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہئے، تھریسامے

August 17, 2017

لندن (اے ایف پی) تھریسامے نے کہا ہے کہ فاررائٹ خیالات کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہئے اور یہ کہ فاشزم کے مخالفین کے ساتھ ان کی برابری نہیں ہوسکتی۔ برطانوی پرائم منسٹر تھریسامے نے یہ بات ہفتے کو امریکہ میں ورجینیا کالج ٹائون میں کنفیڈریٹ سٹیچو کو ریموو کرنے پر نیو نازی اور رائٹ سپر ناسٹس اور کائونٹر مظاہرین میں تصادم کے حوالے سے کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں کو اس کا مورودالزام ٹھہرایا تاہم تھریسامے کا کہنا ہے کہ فاشزم کی مخالفت کرنےوالوں کے ساتھ فار رائٹس کی برابری نہیںہوسکتی۔ انہوںنے کہا کہ جہاں کہیںبھی فاررائٹ ویوز کا اظہار ہو تو ہر ایک کو ان کی مذمت کرنی چاہئے۔ یہ فاررائٹ اور انتہاپسند گروپس ریسزم منافرت اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور میں ہمیشہ ان کی مذمت اور مخالفت کرتی ہوں۔ سدرن انگلش پورٹ پورٹسمتھ میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ نے فاررائٹ گروپس پر پابندی لگانے کے لئے اقدام کیا ہم نے کئی فاررائٹ گروپس کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔