افغانستان میں اجتماعی قبریں دریافت

August 17, 2017

مزار شریف، افغانستان (رائٹرز) افغانستان میں پولیس نے ایک گائوں پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد وہاں اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں، حکام کے مطابق ان قبروں سے 36افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے بتایا کہ ایک قبر شمالی صوبے سرپل میں دریافت ہوئی جس سے 28 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ دوسری قبر میں 8 لاشیں موجود تھیں۔ ان کے مطابق بیشتر افراد کے سرقلم کئے گئے تھے اور تمام مرد تھے جن میں تین لڑکے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 سے 15 برس کے درمیان ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تیسری قبر بھی دریافت ہوئی ہے تاہم وہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے، سیکورٹی فورسز مزید ایسی قبروں کی تلاش میں ہیں۔