شہر میں اسپرے فوری شروع کرایا جائے ٗ رحیم کاکڑ

August 17, 2017

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)سابق صدر رحیم کاکڑ سروربازی سلیم قریشی نسیم الرحمن و دیگر ممبران نے کہا ہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے ہیلتھ برانچ کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کیونکہ فنڈز ہونے کے باوجود گزشتہ تین سال سے کوئٹہ شہر میں ملیریا اور مچھروں کو تلف کرنے کیلئے اسپرے نہیں کیا گیاگزشتہ سال ایک این جی او نے کوئٹہ کے شہریوں پر ترس کھاکر اسپرے کیا تھامگر جن لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے وہ خواب خرگوش میں ہیں میٹروپولٹین کے ہیلتھ آفیسر فوری طور پر اسپرے وغیرہ کے فنڈز کو برور کار لاتے ہوئے شہر میں فوری اسپرے کا کام شروع کروائیں بیان میں چیف سیکرٹری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے کہاگیا ہے کہ میٹروپولٹین میں تمام غیرقانونی کاموں کوروکا جائے کیونکہ گزشتہ کافی عرصہ سےعوام کے مفاد میںخاطر خواہ کام نہیں ہوا ہے ۔