مولانا اعظم طارق قتل کیس ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

August 17, 2017

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی کو 24 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم سبطین کاظمی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوادیا۔دوران سماعت مولانا اعظم طارق کی فیملی نے وکیل کی خدمات کیلئے بھی درخواست جمع کرائی۔