مقبوضہ کشمیر کے عوام سے جاپان میں مقیم کمیونٹی کا اظہار یکجہتی

August 17, 2017

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے جاپان میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی فورم جاپان اور کشمیر کونسل کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب ابراکی کن کے علاقے باندو شی میں قائم امین خیال سینٹر میں منعقد کی گئی جس میں سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو سے ڈپٹی مشن آف چیف جناب مرزا سلیمان بابر بیگ مہمان خصوصی تھے ۔

تقریب میں مقررین نے کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شدید مذمت کی اور بعض مقررین نے بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کو مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

اس موقع پر بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پرہونے والے مظالم اور تاریخ کشمیر کے حوالے سےگفتگو کی۔

مہمان خصوصی نے کہا سفارت خانے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری و پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کی جو بھی کوشش کرتے ہیں اسے حکومتی سطح پر پذیرائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے جاپان میں مقیم کمیونٹی سے بھی گزارش کی کہ وہ مقامی سطح پر بھی جاپانیوں کوبھی مسئلہ کشمیر کی طرف راغب کریں۔

تقریب سے پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرایں، جماعت اہلسنت کے امیر عبدالحمید مغل ،پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سینئر نائب صدر عطاارحمٰن، جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے سابقہ صدر چوہدری شاہد، ممتاز سماجی شخصیت انعام الحق، اخلاق احمد اردونیٹ جاپان کے چیف ایڈیٹر ناصر ناکا گاوا سا یتما اور دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔