امریکا میں وِنٹج کاریں نیلامی کیلئے پیش

August 17, 2017

کچھ لوگوں کو پرانی گاڑیاں رکھنے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیوں نئی گاڑیوں سے کم نہیں معلوم ہوتیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میںپر منعقدہ اس دلکش ایونٹ میں بھی پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ہی نیلامی منعقد کی گئی جس میں 200سے زائد لگژری کلاسک کاروں کے ماڈلز پیش کئے گئے ہیں۔

پورش، فراری، بی ایم ڈبلیو اور ریسنگ کاروں سمیت کئی دلکش کاریں شامل ہیں جو کئی ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ان کاروں میں امریکی اداکاراستیو میکوین کی زیرِ استعمال رہنے والی ریٹرو پورش 917Kبھی شامل ہے جو اداکار کے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔