سمندری لہروں پر سرفنگ کرتا کتا

August 17, 2017

ٰیوں تو آپ نے ایڈونچر کے شوقین کئی لوگوں کو سرفنگ کے مزے لیتے دیکھا ہوگا لیکن اس شوق میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانورمبتلا نظر آتے ہیں۔

ایسے ہی ایک ایڈونچر کے شوقین پالتو کتے نے اپنے مالک سے سرفنگ کی باقاعدہ تربیت لینا شروع کر دی ہے۔

تیز سمندری لہروں کو کاٹتے ہوئے سرفنگ بورڈ پر سوار یہ کتا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں اپنے مالک کے ساتھ سرفنگ کرکے ہوکر خوب لطف اندوز ہورہا ہے۔

اٹھتی بلند لہروں سے بلاخوف یہ کتا پانی میں سرفنگ کا اس قدر شوقین ہیں کہ یہ سرفنگ کے دوران بے قابو ہو کر پانی میں بھی نہیں گرتا۔