پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آنے والوں کا ردعمل

May 26, 2024

تصویرؒ جیو نیوز اسکرین گریب

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست پر برٹش پاکستانی فینز قومی کرکٹ ٹیم سے مایوس ہوگئے۔

میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے شائقین نے کہا کہ بڑے اعتماد کے ساتھ میچ دیکھنے آئے تھے، فاسٹ بولنگ دیکھنے میں مزہ آیا لیکن بیٹنگ نے دل توڑ دیے۔

شائقین فخر زمان اور بابر اعظم کی کارکردگی پر بھی افسردہ دکھائی دیے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ ابھی میچز باقی ہیں، اس لیے ٹیم سے امیدیں ختم نہیں ہوئیں، امید ہے پاکستان ٹیم اگلے میچوں میں کم بیک کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔