برطانیہ میں منفرد سالانہ پرام ریس

August 17, 2017

برطانیہ کے قصبے ڈیولش میں بچوں کی پرام کی منفردسالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں منچلوں نے شرکت کی۔

اس منفرد مقابلے میں حصہ لینے والے افراد نت نئے ڈیزائنز اور سائز کی حامل پرامزکو دوڑاتے نظر آئے۔

پرامز میں بیٹھے منچلوں نے بھی ننھے بچوں کی طرح مختلف کاسٹیومز پہن کر اس ریس کا لطف اٹھایا۔

اس منفرد پریڈ کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں افراد بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرنے والی ٹیم کو ریس کا فاتح قراردیا گیا۔