بارکنگ کونسل کی تاریخ میں پہلی بار جشن آزادی پاکستان کی تقریب

August 18, 2017

بارکنگ (نیوز ڈیسک)بارکنگ اینڈبیکھم کونسل کی تاریخ میںپہلی بار پاکستان کے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میںپاکستان نژاد کونسلرز کے علاوہ دیگر کونسلرز اور مقامی کمیونٹی کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کونسلر عبدالعزیز نے کہا کہ برطانوی معاشرے کی ترقی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کا کردار اہم ہے۔ نوجوان نسل کو مقامی سیاست میں حصہ لے کر موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ میئر کونسلر عبدالعزیز نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر تمام کمیونٹیز کی خدمت کرناان کا نصب العین ہے۔

تقریب میںپاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لئے دعا کی گئی۔